8 اکتوبر 2015 - 16:34
یمنی فوج کا سعودی عرب کی جنگي کشتی پر راکٹوں سے حملہ

یمنی ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے آل سعود سے وابستہ جنگی کشتی پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کشتی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے آل سعود سے وابستہ جنگی کشتی پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کشتی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آل سعود کی جنگی کشتی مسلسل یمن پر راکٹ اور میزائل سے حملہ کرتی تھی ادھر یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ یمن کے بحران کا حل صرف سیاسی طریقہ سے ممکن ہے جبکہ سعودی عرب ہمیشہ سیاسی حل کی مخالفت کرتا رہا ہے انھوں نے کہا کہ آل سعود ایک وحشی قبیلہ کی جسے عالمی سامراجی طاقتوں کی حمایت حاصل ہے جو اسلام کی آڑ میں اسلام کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

.......

/169